تازہ ترین ون ڈے رینکنگ، افغانستان کے راشد خان دنیا کے کم عمر ترین نمبر ایک باﺅلر بن گئے، ویرات کوہلی نے ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر دی

دبئی۔ 20 فروری (اے پی پی)افغانستان کے راشد خان اور بھارتی فاسٹ باﺅلر جسپریت بمرا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں مشترکہ طور پر دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے، دونوں باﺅلرز نے جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر سے ٹاپ پوزیشن چھینی، اس کے ساتھ ہی راشد خان دنیا کے کم عمر ترین نمبر ایک باﺅلر بن گئے، انہوں نے 19 …

دبئی۔ 20 فروری (اے پی پی)افغانستان کے راشد خان اور بھارتی فاسٹ باﺅلر جسپریت بمرا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں مشترکہ طور پر دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے، دونوں باﺅلرز نے جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر سے ٹاپ پوزیشن چھینی، اس کے ساتھ ہی راشد خان دنیا کے کم عمر ترین نمبر ایک باﺅلر بن گئے، انہوں نے 19 برس اور 153 دنوں کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا، ویرات کوہلی نے ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر دی، وہ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی 900 پوائنٹس عبور کرنے والے اے بی ڈی ویلیئرز کے بعد دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں، بابر اعظم بغیر کھیلے ایک درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آ گئے، شیکھر دھون 4 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، بھارتی سپنرز یزویندرا چاہل 21 اور کلدیپ یادیو 47 درجے لمبی چھلانگ لگا کر بالترتیب ٹاپ ٹین اور ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے، راشد خان ٹاپ فائیو آل راﺅنڈرز میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

مزید خبریں