استنبول۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی بیک وقت 4 دہشت گرد تنظیوں کے خلاف نبرد آزما دنیا کا واحد ملک ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق قصرِ چنکایہ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری فوج بیک وقت چار دہشت گرد تنظیموں پی کے کے ، داعش، فیتو اور پی وائے ڈی‘کے …
بیک وقت 4 دہشت گرد تنظیموں سے نبردآزما ہیں، ترک وزیر اعظم

مزید خبریں
استنبول۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی بیک وقت 4 دہشت گرد تنظیوں کے خلاف نبرد آزما دنیا کا واحد ملک ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق قصرِ چنکایہ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری فوج بیک وقت چار دہشت گرد تنظیموں پی کے کے ، داعش، فیتو اور پی وائے ڈی‘کے خلاف تنہا جنگ لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر فیتو کی 15 جولائی سن 2016 ءکی ناکام بغاوت کی طرح کا واقع کسی دوسرے ملک میں پیش آتا تو یہ اس اقدام سے ب±ری طرح متاثر ہوتا تاہم ترکی کا ثابت قدمی سے آگے بڑھنا ، ترک قوم کا آزادی کے جذبات سے وابستہ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔








