مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

لاہور۔27 فروری(اے پی پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے محمد شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کرلیا، جبکہ محمد نواز شریف کو تاحیات قائد بنانے کی منظوری دیدی ۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منگل کو یہاں ماڈل ٹاﺅن میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے کی۔اجلاس میں سابق وزیر اعظم …

لاہور۔27 فروری(اے پی پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے محمد شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کرلیا، جبکہ محمد نواز شریف کو تاحیات قائد بنانے کی منظوری دیدی ۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منگل کو یہاں ماڈل ٹاﺅن میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے کی۔اجلاس میں سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہازشریف، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن،وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،پرویز رشید اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ سمیت سو سے زائد اراکین نے شرکت کی۔