اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے متبادل توانائی انسٹی ٹیوٹ کے قیام اور توانائی پالیسی کی تشکیل میں امریکہ پاور ڈویژن کے ساتھ معاونت کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات میں کہی۔ امریکی سفیر نے کہا …
وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے متبادل توانائی انسٹی ٹیوٹ کے قیام اور توانائی پالیسی کی تشکیل میں امریکہ پاور ڈویژن کے ساتھ معاونت کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات میں کہی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ قومی توانائی پالیسی کی تشکیل و قومی بجلی پلان کے ضمن میں بھی پاکستان کے ساتھ معاونت کا بھی جائزہ لے گا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے امریکی سفیر کو بتایا کہ توانائی پالیسی و قومی الیکٹریسٹی پلان کی تشکیل کیلئے وفاقی حکومت نے تمام صوبوں اور وفاقی یونٹوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت نے سروس پرووائیڈر سمیت تمام متعلقہ فریقوں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کو ملحوظ خاطر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔








