اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے ہفتہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔منگل کوکنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایل او سی میں تھرٹی نار گاﺅں پر بلا …
پاکستان کی بھارتی فورسزکی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے ہفتہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔منگل کوکنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایل او سی میں تھرٹی نار گاﺅں پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں ایک 13 سالہ بچہ محمد زین ولد محمد امتیاز شہید ہوگیا۔ ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ انکے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔








