کراچی ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ ایسی چیزیں چھوڑ کر نہیں جائیں گے جس سے اگلی حکومت کو مشکلات ہوں، پاکستان میں حالات بہتر ہونے سے غیر ملکی خریدار بھی آنے لگے ہیں، بیرونی سرمایہ کار بجلی کی صورتحال اور اس کی قیمت کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، اگلے 5 …
ایسی چیزیں چھوڑ کر نہیں جائیں گے جس سے اگلی حکومت کو مشکلات ہوں۔ رانا محمد افضل

مزید خبریں
کراچی ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ ایسی چیزیں چھوڑ کر نہیں جائیں گے جس سے اگلی حکومت کو مشکلات ہوں، پاکستان میں حالات بہتر ہونے سے غیر ملکی خریدار بھی آنے لگے ہیں، بیرونی سرمایہ کار بجلی کی صورتحال اور اس کی قیمت کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، اگلے 5 برس میں بجلی کے نرخ میں نمایاں کمی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان ہوزری مینوفیکچرنگ اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایکسپورٹرز سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید بلوانی اور دیگر بھی موجود تھے۔








