اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا، کابینہ نے کچھی کینال منصوبے میں کرپشن کے الزامات کے حوالے سے انکوائری رپورٹ پر غور کیا۔ رپورٹ کے نتائج پر عملدرآمد کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے وزیر برائے آبی وسائل کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا، کابینہ نے کچھی کینال منصوبے میں کرپشن کے الزامات کے حوالے سے انکوائری رپورٹ پر غور کیا۔ رپورٹ کے نتائج پر عملدرآمد کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے وزیر برائے آبی وسائل کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری بھی دی۔ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد میں قانون کرایہ داری 2001ءکی زون فائیو تک عملداری کی منظوری دے دی گئی اور وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس قانون پر نظرثانی کرے ۔ وزارت داخلہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ یہ کیس کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے تاکہ اس کی عملداری کو اسلام آباد کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے۔ قانون کرایہ داری پر نظرثانی کیلئے بیرسٹر ظفراللہ خان، سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور دیگر متعلقہ شراکتداروں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔









