معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعت کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی سفارشات پر کیا گیا، مسلم لیگ (ن) سینٹ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعت کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی سفارشات پر کیا گیا، مسلم لیگ (ن) سینٹ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہم نے سکوک بانڈز نیویارک میں فروخت کئے ہیں، معیشت کی بہتری کے لئے جو کام کرنا تھا وہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ کے قوانین اچھے ہیں، اس پر عملدرآمد کردیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔