بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر کوٹلی /جندروٹ اور چیری کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو جمعرات کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر کوٹلی /جندروٹ اور چیری کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کوکنٹرول لائن پر کوٹلی /جندروٹ اور چیری کوٹ سیکٹرز میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو جمعرات کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر کوٹلی /جندروٹ اور چیری کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کوکنٹرول لائن پر کوٹلی /جندروٹ اور چیری کوٹ سیکٹرز میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال خود کار اسلحے اور راکٹوں کے حملے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔بھارتی گولہ باری کے نتیجے میںڈھیری گاوں کا 70سالہ محمد معمر شہری محمد نذیر شہید جبکہ حملے میں ایک خاتون زخمی ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ انکے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔