لاہور ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے اور ہمارا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہے،عمران خان نے جھوٹ بولنے اور یوٹرن کے عالمی …
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے، محمد پرویز ملک

مزید خبریں
لاہور ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے اور ہمارا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہے،عمران خان نے جھوٹ بولنے اور یوٹرن کے عالمی ریکار ڈ بنائے ہیں اور ساڑھے چار برس میں کے پی کے میں بدترین کارکردگی دکھائی ہے،ہر موقع پر جھوٹ بولنے اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آچکے ہیں، عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالف یہ لوگ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔








