نیویارک ۔ 03 مارچ (اے پی پی) امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر ڈیوٹی کے نفاذ کے اعلان کے بعد عالمی تجارتی جنگ کے امکانات کے باعث قیمتی دھات کی طلب میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1322.54 ڈالر فی اونس …
امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 03 مارچ (اے پی پی) امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر ڈیوٹی کے نفاذ کے اعلان کے بعد عالمی تجارتی جنگ کے امکانات کے باعث قیمتی دھات کی طلب میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1322.54 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 18.20 ڈالر (1.4 فیصد ) اضافے کے ساتھ 1323.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔








