کوالالمپور ۔ 18 جون(اے پی پی) ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں 2 ہفتے کے دوران پہلی مرتبہ اضافے کا رجحان سامنے آیا۔ ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز برسا ملائیشیا ڈیروویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کے مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1.4 فیصد کے اضافے کے بعد598 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ اس سے قبل کے کاروباری سیشن میں قیمتیں 2411 رنگٹ …
ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں 2 ہفتے کے دوران پہلی مرتبہ اضافہ
مزید خبریں
کوالالمپور ۔ 18 جون(اے پی پی) ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں 2 ہفتے کے دوران پہلی مرتبہ اضافے کا رجحان سامنے آیا۔ ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز برسا ملائیشیا ڈیروویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کے مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1.4 فیصد کے اضافے کے بعد598 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ اس سے قبل کے کاروباری سیشن میں قیمتیں 2411 رنگٹ تک گر گئی تھیں جو 21 جنوری کے بعد خام پام آئل کی کم ترین سطح ہے۔








