اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پانچ سالہ دور حکومت میں تاریخی ترقیاتی کاموں کے ذریعے پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل ڈالی ہے ، ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار آج خنجراب تا گوادر تک پھیلا ہوا ہے، مسلم لیگ ن نے محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق …
مسلم لیگ ن نے تاریخی ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کی تقدیر بدل ڈالی ہے ، ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار آج خنجراب تا گوادر تک پھیلا ہوا ہے، وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پانچ سالہ دور حکومت میں تاریخی ترقیاتی کاموں کے ذریعے پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل ڈالی ہے ، ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار آج خنجراب تا گوادر تک پھیلا ہوا ہے، مسلم لیگ ن نے محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق پورے پاکستان میں بلا تفریق اور بلاامتیاز کے ترقیاتی کام کروائے جس کے باعث قومی یکجہتی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، تحریک انصاف کے پاس سازشوں اور نجومیوں کی پیشنگوئیوں کے سوا کچھ نہیں ۔ اتوار کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے میگا منصوبوں کی بدولت بلوچستان ، فاٹا اور گلگت بلتستان کے علاقے سب سے زیادہ مستفید ہوئے ہیں او ر مستقبل میں یہ علاقے پاکستان کے خوشحال ترین علاقوںکے طور پر جانے جاہیں گے ، انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت آئندہ چند سالوں میں پاکستان میں زبردست ترقی ہو گی اور پاکستان کا شمار خطے کے مضبوط ترین ممالک میںہو گا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جس طرح پاکستان کو درپیش مسائل پر قابو پایا ہے اس کی ماضی قریب میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اس سے مسلم لیگ ن کی عوام میں مقبولیت میں بے پناہ اضافہ بھی ہوا ہے ، نواز شریف نے اپنے کردار اور عوام دوست پالیسیز کے ذریعے عوام کے دلوں میں وہ گھر کر لیا ہے کہ جس کو ختم کرنا کسی کے بس کی بات نہیں رہی








