اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ گزشتہ ساڑھے چاربرسوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں،سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو کرپشن پرنہیں بلکہ اقامہ پرسزاءدی گئی۔اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں ملک سے دہشت گردی، بدامنی اورلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیاگیاہے، بنیادی ڈھانچے کوترقی دی گئی اورقومی معیشیت کومضبوط …
موجودہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی، بدامنی اورلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیاگیا، بنیادی ڈھانچے کوترقی دی گئی ،قومی معیشیت کومضبوط بنایاگیا،طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ گزشتہ ساڑھے چاربرسوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں،سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو کرپشن پرنہیں بلکہ اقامہ پرسزاءدی گئی۔اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں ملک سے دہشت گردی، بدامنی اورلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیاگیاہے، بنیادی ڈھانچے کوترقی دی گئی اورقومی معیشیت کومضبوط بنایاگیا۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کی ترقی اورخوشحالی اورعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں سے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو کرپشن پرنہیں بلکہ اقامہ پرسزاءدی گئی اوران کے خلاف بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں اس کے باوجود حکومت نے عدلیہ کے فیصلوں اوراحکامات پرعمل درآمدکیا۔








