اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار آئین میں درج ہے ، اگر اس میں کوئی تبدیلی کرنی ہے تو تمام سیاسی جماعتیں اس پر متفق ہیں ، اس میں کوئی حرج نہیں ،الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے ممبران صوبائی اسمبلی شو آف ہینڈ کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کر دیں تاکہ …
وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار آئین میں درج ہے ، اگر اس میں کوئی تبدیلی کرنی ہے تو تمام سیاسی جماعتیں اس پر متفق ہیں ، اس میں کوئی حرج نہیں ،الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے ممبران صوبائی اسمبلی شو آف ہینڈ کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کر دیں تاکہ صورتحال سب کے سامنے آ جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے ممبران پر اعتماد ہونا چاہیئے لیکن یہ ہمارے حقائق کا حصہ ہے، جس میں بہتری کی بھی ضرور ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسا انتخاب نہیں جس میں ہارس ٹریڈنگ نہ ہوئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں لیکن ہم نے ان غلطیوں سے سیکھا ہے اور بالخصوص 1999ءکے بعد سے لیکر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جمہوریت کی طرف ،شفافیت کی طرف اور عوام کے حق حاکمیت کی طرف سفر کیا ہے، ابھی وہ سفر نامکمل ہے اور ہم اپنی منزل پر ابھی نہیں پہنچے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیئے اور بلاامتیاز ہونا چاہیئے لیکن احتساب کے طریقہ کار پر سب جماعتوں کو سوچنا ہو گا۔








