اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات ‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے جوتا پھینکنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں گذتا شتہ چارسال سے عمران خان نے مار دو ‘اٹھا لو ‘باہر نکالو اورگرادوکا جو رویہ متعارف کرایا تھا یہ سب اسی کا نتیجہ ہے ‘جب ایک لیڈر کھڑا ہو کر بات کرتا ہے تو وہ …
وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات ‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے جوتا پھینکنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں گذتا شتہ چارسال سے عمران خان نے مار دو ‘اٹھا لو ‘باہر نکالو اورگرادوکا جو رویہ متعارف کرایا تھا یہ سب اسی کا نتیجہ ہے ‘جب ایک لیڈر کھڑا ہو کر بات کرتا ہے تو وہ لاکھوں لوگوں کے مائنڈ سیٹ ‘رویوں کو بناتا ‘تبدیل اور نشوونما کرتا ہے‘ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اہل سیاست اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اجتماعی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ورنہ ایسے واقعات سکولوں میں کلاس روم کے اندر اور مارکیٹوں میں بھی رونما ہونے شروع ہوجائیں گے ‘مثبت رویوں اور بیانیے کے لئے میڈیا کا اہم کردار ہے ‘ اہل سیاست کے لوگوں کو سوچنا پڑے گاکہ اختلاف رائے کو نفرتوں میں بدلنا معاشرے کے لئے بدقسمتی ہے ۔اتوار کو نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہت افسوسناک واقعہ ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ‘مذمت اس لئے نہیں کہ یہ واقعہ محمد نواز شریف کے ساتھ پیش آیا بلکہ اس قسم کارویہ جو معاشرے کے اندر ریفلکٹ ہوتا دیکھ رہے ہیں وہ تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات یہ ہے کہ عمران خان اور دیگر نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے لیکن اب ہمیں ان مذمتی بیانات سے ایک قدم اگے جانا ہو گا ‘ہمیں ان مذمتی بیانات کو اپنے رویوں کے اندر شامل کرنا ہوگا۔








