اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) اسلام آباد نوجوانوں کی ٹیم پازیٹو پاکستان نے گزشتہ روز جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں پاکستان کی سب سے منفرد اور بہترین ینگ لیڈر سمٹ 2018 کا انعقاد کیا گیا۔ اس سمٹ میں تین ہزار سے زا ئد طلباءوطالبات نے شرکت کی۔ سمٹ میں مختلف سیشن ہوئے، پہلے سیشن میں کے پی کے کے وزیر صحت شہرام خان مہمان خصوصی تھے۔ …
پازیٹو پاکستان کے زیرانتظام ینگ لیڈر سمٹ 2018 کا انعقاد، تین ہزار سے زائد طلباءو طالبات نے شرکت کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) اسلام آباد نوجوانوں کی ٹیم پازیٹو پاکستان نے گزشتہ روز جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں پاکستان کی سب سے منفرد اور بہترین ینگ لیڈر سمٹ 2018 کا انعقاد کیا گیا۔ اس سمٹ میں تین ہزار سے زا ئد طلباءوطالبات نے شرکت کی۔ سمٹ میں مختلف سیشن ہوئے، پہلے سیشن میں کے پی کے کے وزیر صحت شہرام خان مہمان خصوصی تھے۔ پہلے سیشن میں شہرام خان نے پازیٹو پاکستان کے مقاصد کوسراہا اور عابد اقبال صاحب کو مبارکباد دی اور کہا کہ انسانیت کی خدمت جیسا کوئی نیک کام نہیں۔ پازیٹو پاکستان کے نائب صدر عثمان رضا جولاہا نے سمٹ میں بیٹھے نوجوانوں کا جذبہ اور جوش بلند کیا۔








