وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا امام کعبہ سے ملاقات میں اظہار

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، امام کعبہ کی دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں وزیراعظم آفس میں امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر صالح بن محمد بن طالب سے …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، امام کعبہ کی دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں وزیراعظم آفس میں امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر صالح بن محمد بن طالب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے وزیراعظم آفس آمد پر امام کعبہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواب سعید المالکی اور دیگر سعودی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مزید خبریں