اسلام آباد۔ 12 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے عالم اسلام کے مختلف حصوں میں بدامنی اور عدم استحکام کے شکار عوام کی مدد اور بحالی کے لئے ایک نظام کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان اور سعودی عرب سمیت پورے عالم اسلام کو سرگرمی سے کام کرنا چاہئے۔ صدرمملکت نے اسلام فوبیا کے خلاف کام کرنے پر بھی …
صدر مملکت ممنون حسین سے امام کعبہ شیخ صالح بن محمد الطالب کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 12 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے عالم اسلام کے مختلف حصوں میں بدامنی اور عدم استحکام کے شکار عوام کی مدد اور بحالی کے لئے ایک نظام کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان اور سعودی عرب سمیت پورے عالم اسلام کو سرگرمی سے کام کرنا چاہئے۔ صدرمملکت نے اسلام فوبیا کے خلاف کام کرنے پر بھی زور دیا۔ یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں امام کعبہ شیخ صالح بن محمد الطالب سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں اپنے وفد کے ہمراہ صدر مملکت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر مواصلات عبدالکریم، سینیٹر ساجد میر اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب تمام عالمی اور علاقائی امور پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں اور بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔








