اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہیں، عمران خان اور آصف زرداری کٹھ پتلی الیون کے اوپنر ہیں، عمران خان طاہر القادری سے درپردہ ہاتھ ملاتے ہیں، نواز شریف اصول پر کھڑے ہیں، اسی نظریہ کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے …
آصف علی زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہیں، عمران خان اور آصف زرداری کٹھ پتلی الیون کے اوپنر ہیں،طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہیں، عمران خان اور آصف زرداری کٹھ پتلی الیون کے اوپنر ہیں، عمران خان طاہر القادری سے درپردہ ہاتھ ملاتے ہیں، نواز شریف اصول پر کھڑے ہیں، اسی نظریہ کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ آصف زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کٹھ پتلی الیون کا حصہ بنی، آصف زرداری کسی دن یہ بھی کہہ دیں گے کہ ان کا بھٹو سے کوئی تعلق نہیں ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان تبدیلی کی باتیں کرتے ہیں، عمران خان طاہر القادری سے درپردہ ہاتھ ملاتے ہیں۔








