اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے سیف سٹی پراجیکٹس کا دائرہ باقی شہروں تک وسیع کرنے اور پولیس اور انسداد دہشت گردی کے محکموں میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات پیر کو یہاں انسداد دہشت گردی کی قومی مقتدرہ (نیکٹا) ہیڈکوارٹرز کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں دیں۔ وزیر داخلہ نے نئی …
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے نیکٹا ہیڈکوارٹرز کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے سیف سٹی پراجیکٹس کا دائرہ باقی شہروں تک وسیع کرنے اور پولیس اور انسداد دہشت گردی کے محکموں میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات پیر کو یہاں انسداد دہشت گردی کی قومی مقتدرہ (نیکٹا) ہیڈکوارٹرز کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں دیں۔ وزیر داخلہ نے نئی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور نیکٹا میں اندرونی سلامتی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں صوبوں کے آئی جیز، ڈی جی نیشنل پولیس بیورو، کمانڈنٹ ایف سی اور دیگر اعلیٰ اہلکارووں نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹس کا دائرہ باقی شہروں تک وسیع کیا جائے اور پولیس اور کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹس میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد وفاقی اداروں میں کام کرنا چاہتی ہیں، نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، یونیورسٹیوں میں سٹوڈنٹس کاو¿نسلنگ کے شعبہ جات کا قیام ضروری ہے۔








