وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر جوادظریف سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان مشترکہ ترقی اورخوشحالی کیلئے پرامن اورباہمی طورپرمربوط خطے کے اپنے وژن پر عمل پیراہے، پرامن اورمستحکم افغانستان خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے اہمیت کا حامل ہے، اس ہدف کے حصول کیلئے پڑوسی ممالک ہونے کے ناطے پاکستان اورایران اہم کردارادا کر سکتے ہیں، دوطرفہ تجارت،سرمایہ کاری اورتجارتی روابط سمیت مختلف شعبوں میں ایران کے …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان مشترکہ ترقی اورخوشحالی کیلئے پرامن اورباہمی طورپرمربوط خطے کے اپنے وژن پر عمل پیراہے، پرامن اورمستحکم افغانستان خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے اہمیت کا حامل ہے، اس ہدف کے حصول کیلئے پڑوسی ممالک ہونے کے ناطے پاکستان اورایران اہم کردارادا کر سکتے ہیں، دوطرفہ تجارت،سرمایہ کاری اورتجارتی روابط سمیت مختلف شعبوں میں ایران کے ساتھ باہمی استفادے کے حامل اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار پیر کویہاں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر جوادظریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اورخطے میں امن اورسلامتی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اس موقع پر دوطرفہ تجارت،سرمایہ کاری اورتجارتی روابط سمیت مختلف شعبوں میں ایران کے ساتھ باہمی استفادے کے حامل اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے پاکستانی خواہش کااعادہ کیاہے۔

مزید خبریں