اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا،پاکستان اور ایران ایک ساتھ امن و ترقی کے راستے پر آگے بڑھیں گے۔دونوں ملک امت مسلمہ اور خطے کو درپیش چینلجوں پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔دونوں ملکوں کو یکساں سیکورٹی چلنجوں کا سامنا ہے،اس …
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کاانسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں ”پاک ایران تعلقات کے 70سال“سے متعلق مذاکرے میں دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا،پاکستان اور ایران ایک ساتھ امن و ترقی کے راستے پر آگے بڑھیں گے۔دونوں ملک امت مسلمہ اور خطے کو درپیش چینلجوں پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔دونوں ملکوں کو یکساں سیکورٹی چلنجوں کا سامنا ہے،اس پر قابو پانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔خطہ میں داعش کی موجودگی پاکستان،ایران،روس،چین سمیت تمام ملکوں کیلئے خطرہ ہے۔افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔افغانستان میں امریکی موجودگی خطے میں امن و استحکام کیلئے نہیں اپنے مفادات کیلئے ہے۔ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنا ہونگے ،نئے بلاکس بنانے کی ضرورت نہیں۔ہفتہ کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں ”‘پاک ایران تعلقات کے 70سال‘سے متعلق عوامی مذاکرے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں جو نہ صرف سیاسی نوعیت بلکہ مشترکہ عقیدے،ثقافت اور بھائی چارے کے مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں۔تعلقات میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں لیکن ایران اور پاکستان کبھی بھی ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔








