اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) سعودی حکومت نے بلاتفریق و تعصب تمام حج و عمرہ زائرین کےلئے اپنے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے ہیں۔ یہ بات امام حرمین شریفین الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب نے گذشتہ روز وزارت کے زیر اہتمام ایک ظہرانہ سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مفادات، مسائل اور درپیش چیلنجز ایک جیسے ہیں۔ …
سعودی حکومت نے بلاتفریق و تعصب تمام حج و عمرہ زائرین کےلئے اپنے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے ہیں،امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) سعودی حکومت نے بلاتفریق و تعصب تمام حج و عمرہ زائرین کےلئے اپنے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے ہیں۔ یہ بات امام حرمین شریفین الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب نے گذشتہ روز وزارت کے زیر اہتمام ایک ظہرانہ سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مفادات، مسائل اور درپیش چیلنجز ایک جیسے ہیں۔ دونوں حکومتیں اور عوام ایک دوسرے کے ہم خیال ہیں۔ ہم باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔ امام کعبہ نے اپنے خطاب میں پاکستانی عوام کی جانب سے محبت اور فقید المثال استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ہم آئندہ حج پر اللہ کے مہمانوں کے استقبال کیلئے تیار ہیں تاہم حج جیسی عبادت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کی اجازت بالکل نہیں دی جا سکتی۔ امام کعبہ نے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کےلئے خصوصی دعا بھی کی۔








