راولپنڈی ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیر کو امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر صالح نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ میں اہم مقام …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیر کو امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر صالح نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ میں اہم مقام رکھتا ہے ، پاکستان خطہ کے امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد کے رشتوں پر قائم ہیں اور دونوں قومیں امت مسلمہ کی بہتری، امن اور استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔








