اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینٹ میں حکمران جماعت کے امیدوار برائے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگر آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے ساتھ نہ چلایا گیا تو یہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ الیکشن کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ …
حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں نے مجھے ووٹ دیا، الیکشن شفاف انداز میں پایہ تکمیل کو پہنچا،سینیٹرراجہ ظفر الحق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینٹ میں حکمران جماعت کے امیدوار برائے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگر آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے ساتھ نہ چلایا گیا تو یہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ الیکشن کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ میں یہ بات نہیں کہہ سکتا مجھے کس نے ووٹ دیئے، کس نے نہیں دیئے، جے یو آئی (ف) سمیت حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں نے مجھے ووٹ دیا، الیکشن شفاف انداز میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ میں حاصل بزنجو نے اپنے خطاب میں میری اور میری جماعت کی ترجمانی کی ہے۔








