وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہمحمد نواز شریف نے اس مرحلے کے اوپر بھی نہ تو خریدو فروخت کی اور نہ ہی خریدوفروخت ہونے دی یہ ان کے نظریے اور بیانیے کی جیت ہے‘ وہ آج بھی اصولوں پر کھڑے ہیں، بڑا مرحلہ 2018کے عام انتخابات ہیں اس میںعوام اصولوں پر کھڑی جماعت کو ووٹ …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہمحمد نواز شریف نے اس مرحلے کے اوپر بھی نہ تو خریدو فروخت کی اور نہ ہی خریدوفروخت ہونے دی یہ ان کے نظریے اور بیانیے کی جیت ہے‘ وہ آج بھی اصولوں پر کھڑے ہیں، بڑا مرحلہ 2018کے عام انتخابات ہیں اس میںعوام اصولوں پر کھڑی جماعت کو ووٹ دیکر "ووٹ کو عزت دو”کے نظریے کو جیتوائے گی ،تبدیلی اور انقلاب کا نعرہ لگانے والوں کا بھیانک چہرہ ابھر کر سامنے آگیا ہے،ساڑھے چار سال قبل ایک دوسرے کو نقلی خان اور چور کہنے والے سینیٹ ہال میں ایک دوسرے سے گلے مل رہے تھے،پاکستان کے غیورعوام ماضی میں کرپشن کی اعلیٰ مثالیں قائم کرنے والوں کو 2018ءکے عام انتخابات میں بھی رد کریں گے،سینٹ الیکشن رزلٹ آگیا ہے جس جس نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے نامزد امیدوار کو ووٹ نہیں دیئے اس نے جمہوریت اور ضمیر کا سودا کیا ہے ،غیر جمہوری عناصر پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ،جیت ہمیشہ اصولوں پر چلنے والوں کی ہوتی ہے ، نامعلوم افراد،امپائر کی انگلی اور کٹھ پتلیوں کی سیاست کرنے والوں نے پاکستان کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لئے ہمیشہ پیچھے سے وارکیا،بلوچستان کی منتخب حکومت گرانے اورسینٹ الیکشن میں دھاندلی کرانے کے بعد آج "زندہ ہے بھٹو ” کا فلسفہ ختم ہوگیا ہے۔وہ پیر کی شام پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہیں تھیں ۔

مزید خبریں