اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کی ہے۔ پاکستان کے تین روزہ دورہ پر آئے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے (پیر) کو یہاں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی اور اس موقع پر باہمی تعلقات اور علاقائی امن واستحکام اور سیکورٹی کے امورپر مشاورت …
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کی خواجہ محمد آصف سے ملاقات،باہمی تعلقات، علاقائی امن واستحکام اور سیکورٹی کے امورپر مشاورت،دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور تجارتی رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کی ہے۔ پاکستان کے تین روزہ دورہ پر آئے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے (پیر) کو یہاں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی اور اس موقع پر باہمی تعلقات اور علاقائی امن واستحکام اور سیکورٹی کے امورپر مشاورت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور تجارتی رابطوں کے فروغ سمیت دو طرفہ اقتصادی تعاون میں اضافہ پر اتفاق کیا تاکہ ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے تجارتی وفود کے تبادلوں، بینکنگ رابطوں کے قیام، تجارتی نمائشوں کے انعقاد اور ٹیرف و نان ٹیرف کے مسائل کے خاتمہ کے ذریعے 2021ءتک دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے آزادانہ تجارت کے معاہدہ کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کا عزم بھی دہرایا۔ پاک ایران وزرائے خارجہ نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ گوادر اور چاہ بہار کی بندرگاہوں کے ذریعے دونوں برادر ممالک کے معاشی رابطوں کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ پاکستان اور ایران نے دہشتگردوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کسی بھی قسم کی دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون اور سرحدی رابطوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔








