وزیراعظم نے سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے موقع پر مہمانوں کی گیلری میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور بعض مہمانوں کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر معافی مانگ لی ہے، اس پر زیادہ بات نہ کی جائے، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے موقع پر مہمانوں کی گیلری میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور بعض مہمانوں کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر ارکان کے تحفظات کا نوٹس لیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم نے اس واقعہ پر معافی مانگ لی ہے اس لئے اس پر زیادہ بات نہ …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے موقع پر مہمانوں کی گیلری میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور بعض مہمانوں کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر ارکان کے تحفظات کا نوٹس لیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم نے اس واقعہ پر معافی مانگ لی ہے اس لئے اس پر زیادہ بات نہ کی جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیریں مزاری نے کہا کہ ہمارے رکن قومی اسمبلی کے ساتھ سینیٹ میں گزشتہ روز جو واقعہ پیش آیا وہ افسوسناک اورجمہوری روایات کے منافی ہے، ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اپوزیشن کی سینیٹ میں فتح کو تسلیم کیا جائے، یہی جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی خوبصورتی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر معذرت بھی کرلی ہے۔ طا

مزید خبریں