وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے کے بعد خطاب

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) نومنتخب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی صدر منتخب کرنے پر پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لمحہ میری زندگی کا اہم اور مشکل مرحلہ ہے کیونکہ حالات کے تقاضوں کے تحت مجھے ایک عظیم شخصیت کی جگہ فرائض سرانجام دینے کیلئے کہا جا رہا ہے، مجھے گذشتہ 30 برسوں کے دوران …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) نومنتخب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی صدر منتخب کرنے پر پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لمحہ میری زندگی کا اہم اور مشکل مرحلہ ہے کیونکہ حالات کے تقاضوں کے تحت مجھے ایک عظیم شخصیت کی جگہ فرائض سرانجام دینے کیلئے کہا جا رہا ہے، مجھے گذشتہ 30 برسوں کے دوران ہمیشہ نواز شریف کی سرپرستی اور رہنمائی حاصل رہی، اس حقیقت کا مجھے برملا اعتراف ہے، مجھ سمیت پارٹی کا کوئی بھی کارکن نواز شریف کی جگہ لینے کا تصور نہیں کر سکتا، وہ ہمیشہ سے ہمارے قائد ہیں اور رہیں گے، نیازی اور زرداری کا گٹھ جوڑ مل کر بھی ہم پر بھاری نہیں ہے۔ منگل کو جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ عمل نہایت اعزاز کا باعث ہے کہ گذشتہ ہفتہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے قائم مقام صدر منتخب کرنے کے بعد جنرل کونسل نے مسلم لیگ (ن) کا باقاعدہ صدر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ لمحہ میری زندگی کا اہم اور مشکل مرحلہ ہے۔

مزید خبریں