اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ملک کے دفاع کیلئے شاندار خدمات کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے ایئر چیف کی آئندہ زندگی اور کاوشوں کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ سبکدوش ہونے والے پاک فضائیہ کے سربراہ نے منگل کو وزیراعظم آفس میں الوداعی ملاقات کی۔ بعد ازاں وزیراعظم نے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی الودعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ملک کے دفاع کیلئے شاندار خدمات کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے ایئر چیف کی آئندہ زندگی اور کاوشوں کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ سبکدوش ہونے والے پاک فضائیہ کے سربراہ نے منگل کو وزیراعظم آفس میں الوداعی ملاقات کی۔ بعد ازاں وزیراعظم نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ احسن اقبال، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور سینئر حکام نے شرکت کی۔








