اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے صفا گولڈ مال اسلام آباد پلازہ کی اضافی منزلوں کی تعمیر کیلئے غیر قانونی طور پر نقشہ کی منظوری دینے پر سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول سیکشن سی ڈی اے غلام مرتضیٰ ملک اور سی ڈی اے کے دیگر افسران، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی قیمتی زمین کو غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے …
چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے صفا گولڈ مال اسلام آباد پلازہ کی اضافی منزلوں کی تعمیر کیلئے غیر قانونی طور پر نقشہ کی منظوری دینے پر سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول سیکشن سی ڈی اے غلام مرتضیٰ ملک اور سی ڈی اے کے دیگر افسران، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی قیمتی زمین کو غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے پر سابق ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر سابق منیجنگ ڈائریکٹر واسا کوئٹہ حامد لطیف رانا کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری فنڈز میں خوردبرد کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل جنجوعہ، بریگیڈیئر (ر) افتخار مہدی اور سابق سیکرٹری خزانہ حکومت بلوچستان محفوظ علی خان کے خلاف انوسٹی گیشن، کراچی۔لاہور موٹروے سیکشن تھری عبدالحکیم کا ٹھیکہ دینے سے قومی خزانہ کو 14 ارب روپے کا نقصان پہنچانے پر نیشنل ہائی وے کی اتھارٹی کی انتظامیہ جبکہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر سابق ارکان قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرہ اور اظہر قیوم ناہرہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی ہے۔








