اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور پاکستان پاورٹی الیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے مابین پاکستان بھر سے غربت کے خاتمہ اور پاورٹی گریجویشن حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مجموعی طور 2 ملین سے زائد افراد پر مشتمل 320,000 گھرانے اس شراکت داری سے مستفید ہوں گے۔ اس کے اہم مقاصد …
بی آئی ایس پی او پی پی اے ایف کے مابین غربت کے خاتمہ اور پاورٹی گریجویشن حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور پاکستان پاورٹی الیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے مابین پاکستان بھر سے غربت کے خاتمہ اور پاورٹی گریجویشن حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مجموعی طور 2 ملین سے زائد افراد پر مشتمل 320,000 گھرانے اس شراکت داری سے مستفید ہوں گے۔ اس کے اہم مقاصد میں سماجی تحریک شامل ہے اور پاورٹی اسکور کارڈ کو استعمال کرتے ہوئے مستحقین کی شناخت کی جائے گی۔ دونوں اداروں نے غریبوں کو غربت سے باہر نکالنے کیلئے باہمی تعاون کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم اس اشتراک کی بدولت غربت کیخلاف پائیدار ترقیاتی اہداف کو حاصل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ اضلاع میں سروے کے ذریعے حاصل کیا جانے والا این ایس ای آر کا ڈیٹا اس پروگرام کیلئے بھی مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی یہ اشتراک مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے کے مقصد کے حصول کیلئے مددگار ثابت ہو گا۔








