وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات،مختلف شعبوں میں پاک۔چین اقتصادی تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال،توانائی کے شعبہ کے مسائل کو ختم کر دیا، حکومت تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے گی،مفتاح اسماعیل اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے منگل کو ملاقات …

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات،مختلف شعبوں میں پاک۔چین اقتصادی تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال،توانائی کے شعبہ کے مسائل کو ختم کر دیا، حکومت تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے گی،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے منگل کو ملاقات کی۔ اس موقع پر مالیات کے شعبہ سمیت مختلف شعبوں میں پاک۔چین اقتصادی تعاون کے اضافہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مشیر خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گذشتہ چار سال کے دوران مختلف شعبوں میں اصلاحات پر خصوصی توجہ دی ہے اور توانائی کے شعبہ کے مسائل کو ختم کیا ہے، اصلاحات کے نتیجہ میں اقتصادی سرگرمیوں اور قومی معیشت کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل میں اضافہ کیلئے مختلف اقدامات کئے گئے جن کے نتیجہ میں ٹیکس وصولیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت نے رواں مالی سال 2017-18ءکیلئے اقتصادی شرح نمو کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا ہے جس کے حصول کیلئے ہم پرعزم ہیں، اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور قومی معیشت کی ترقی سے مستقبل میں شرح نمو کو مزید بڑھایا جائے گا۔

مزید خبریں