ممتاز سکالر، کالم نگار، تجزیہ کار، متعدد کتابوں کے مصنف نوید امان خان نے اپنی کتاب ”نائیجیریا ان دی ورل پول“ پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل سیّد جمال شاہ کو پیش کی،کتاب میں پاکستان اور نائجیریا کی غیر سیاسی قوتوں کے عملی کردار پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) ممتاز سکالر، کالم نگار، تجزیہ کار، متعدد کتابوں کے مصنف نوید امان خان نے پاکستان اور نائیجیریا کے سیاسی حالات کے تقابلی جائزہ پر اپنی لکھی ہوئی کتاب ”نائیجیریا ان دی ورل پول“ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل سیّد جمال شاہ کو پیش کی۔ مصنف نے کتاب میں نائیجیریا اور پاکستان کی سیاست کا تقابلی، معاشرتی اور قومی رویوں …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) ممتاز سکالر، کالم نگار، تجزیہ کار، متعدد کتابوں کے مصنف نوید امان خان نے پاکستان اور نائیجیریا کے سیاسی حالات کے تقابلی جائزہ پر اپنی لکھی ہوئی کتاب ”نائیجیریا ان دی ورل پول“ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل سیّد جمال شاہ کو پیش کی۔ مصنف نے کتاب میں نائیجیریا اور پاکستان کی سیاست کا تقابلی، معاشرتی اور قومی رویوں کا جائزہ پیش کیا ہے۔ کتاب میں دونوں ممالک کی غیر سیاسی قوتوں کے عملی کردار پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ دونوں ممالک میں جمہوری طرز حکومت کے عدم تسلسل اور اس کے کمزور پہلوﺅں کو اجاگر کرتے ہوئے وجوہات کا بیان احسن طریقہ سے کیا گیا ہے۔ مصنف نے اپنی تصنیف میں دونوں ملکوں میں افسر شاہی اور مختلف اداروں کے سیاست میں عمل دخل اور اثرات کا اعادہ کرتے ہوئے ان کرداروں کو بے نقاب کرنے کی سعی کی ہے۔ نوید امان نے کتاب میں منتخب سیاسی جمہوری حکومتوں پر شب خون مارنے کے عمل کو روکنے اور اس سے محفوظ رہنے کے حوالوں کو بھی نمایاں کیا ہے۔

مزید خبریں