وزیر داخلہ احسن اقبال کا نیشنل پولیس سمٹ اینڈ انوویشن ایکسپو 2018 ء سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پولیس کا امن و امان برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ہے، کسی ملک نے دہشت گردی کے خلاف ایسی کامیابی حاصل نہیں کی جیسی ہم نے، پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر یہ جنگ جیتی ہے، پولیس عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی، ٹیکنالوجی نے پولیسنگ …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پولیس کا امن و امان برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ہے، کسی ملک نے دہشت گردی کے خلاف ایسی کامیابی حاصل نہیں کی جیسی ہم نے، پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر یہ جنگ جیتی ہے، پولیس عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی، ٹیکنالوجی نے پولیسنگ کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے، ہمیں ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ بدھ کو کنونشن سینٹر میں ”اکیسویں صدی میں پولیسنگ“ کے موضوع پر نیشنل پولیس سمٹ اینڈ انوویشن ایکسپو 2018 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن، نیشنل پولیس بیورو کو اس کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں، یہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس اور نمائش ہے جس میں چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیادت ایک چھت کے نیچے جمع ہے۔

مزید خبریں