وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی پروفیسر احسن اقبال کا ”لیڈرز ان اسلام آباد“ بزنس سمٹ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے داخلہ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی کاوشوں سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے، 2013ءسے 2018ءکا پاکستان پرامن اورخوشحال ہے۔ پانچ سال پہلے بین الاقوامی ادارے پاکستان کو ایک خطرناک ترین ملک قرار دے رہے تھے لیکن اب پانچ سال بعد وہی ادارے پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے داخلہ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی کاوشوں سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے، 2013ءسے 2018ءکا پاکستان پرامن اورخوشحال ہے۔ پانچ سال پہلے بین الاقوامی ادارے پاکستان کو ایک خطرناک ترین ملک قرار دے رہے تھے لیکن اب پانچ سال بعد وہی ادارے پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، مارٹن ڈو اور نیٹ شیل کے زیر اہتمام ”لیڈرز ان اسلام آباد“ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وژن 2025ءکے تحت پاکستان دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شمار ہوگا، سی پیک منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ، موجودہ حکومت نے ملک میں توانائی کے بحران پر مکمل طور پر قابو پا لیا ہے۔

مزید خبریں