اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں نو منتخب چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بدھ کو ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے محمد صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہی صحیح معنوں میں عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور اس کی مضبوطی میں ہی جمہوریت کی مضبوطی پوشیدہ ہے۔ صدر …
صدر مملکت ممنون حسین سے نو منتخب چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں نو منتخب چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بدھ کو ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے محمد صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہی صحیح معنوں میں عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور اس کی مضبوطی میں ہی جمہوریت کی مضبوطی پوشیدہ ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کےلئے چیئرمین سینیٹ کا کردار بہت اہم ہے۔ صدر مملکت نے توقع کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹیرین عوام کی فلاع و بہبود کےلئے قانون سازی کریں گے تاکہ عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔








