کراچی ۔ 14 مارچ (اے پی پی) انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر یاکیو ایمانو نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سیفٹی اور سیکورٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کر رہا ہے، آئی اے ای اے کی گائیڈ لائن پر مکمل عملدرآمد کر رہا ہے، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی پاکستان کی اس کاوش کو لائق تحسین سمجھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار …
پاکستان نیوکلیئر سیفٹی اور سیکورٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کر رہا ہے، آئی اے ای اے کی گائیڈ لائن پر مکمل عملدرآمد کر رہا ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کا سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 14 مارچ (اے پی پی) انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر یاکیو ایمانو نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سیفٹی اور سیکورٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کر رہا ہے، آئی اے ای اے کی گائیڈ لائن پر مکمل عملدرآمد کر رہا ہے، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی پاکستان کی اس کاوش کو لائق تحسین سمجھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مقامی ہوٹل میں سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کی چیئرپرسن ڈاکٹر معصومہ حسن اور سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل سیکورٹی ڈویژن ڈاکٹر ظفر علی نے بھی خطاب کیا۔ مسٹر یاکیو ایمانو نے کہا ہے کہ جوہری توانائی سے کینسر کے علاج کے لئے پاکستان میں 18 ہسپتال کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوہری توانائی سے کینسر کے علاج کے اس پروگرام کو دیہی علاقوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر جوہری ادارے کو نیوکلیئر ہتھیاروں تک محدود ہی سمجھا جاتا ہے جبکہ آئی اے ای اے کا کردار جوہری ہتھیاروں کے پھیلاو¿ کو رووکنے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں مین بھی ہے۔








