اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوزان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دےدی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل احمد فوزان نے 1986ءمیں پاک بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے پاک بحریہ کے متعدد سٹاف اور کمانڈ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ان کے اہم سٹاف عہدوں …
پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوزان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دےدی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوزان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دےدی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل احمد فوزان نے 1986ءمیں پاک بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے پاک بحریہ کے متعدد سٹاف اور کمانڈ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ان کے اہم سٹاف عہدوں میں جنرل منیجر میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس (نارتھ)، کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فلیٹ ویپن انجینئرنگ آفیسر، جنرل منیجر (سپورٹ اینڈ سروسز) پی این ڈاکیارڈ اور نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر نیول ویپن اینڈ ایکویپمنٹ اور اسسٹنٹ چیف آف نیول سٹاف (ٹیکنیکل )کے عہدے شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل احمد فوزان اس وقت کراچی میں بطور کمانڈنٹ پی این ایس کارساز خدمات انجام دے رہے ہیں اور رواں ماہ کی 16تاریخ کو وہ بحیثیت ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔








