اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) پاکستان کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تین ذیلی اداروں کے گورننگ بورڈز کا رکن منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان کا انتخاب جدہ میں منعقدہ اقتصادی، ثقافتی اور سماجی امور سے متعلق اسلامک کمیشن کے 41ویں سیشن کے دوران عمل میں لایا گیا۔ ان ذیلی اداروں میں اسلامک سنٹر برائے تجارتی ترقی (آئی سی ڈی ٹی) ہیڈ کوارٹر کاسا بلانکا، …
پاکستان او آئی سی کے تین ذیلی اداروں کے گورننگ بورڈز کا رکن منتخب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) پاکستان کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تین ذیلی اداروں کے گورننگ بورڈز کا رکن منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان کا انتخاب جدہ میں منعقدہ اقتصادی، ثقافتی اور سماجی امور سے متعلق اسلامک کمیشن کے 41ویں سیشن کے دوران عمل میں لایا گیا۔ ان ذیلی اداروں میں اسلامک سنٹر برائے تجارتی ترقی (آئی سی ڈی ٹی) ہیڈ کوارٹر کاسا بلانکا، اسلامک یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (آئی یو ٹی) ہیڈ کوارٹرز ڈھاکہ اور ریسرچ سنٹر برائے اسلامی تاریخ، آرٹ اور ثقافت (آئی آر سی آئی سی اے) ہیڈ کوارٹرز استنبول شامل ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان اداروں کیلئے پاکستان کا انتخاب او آئی سی کے ساتھ ہماری گہری وابستگی اور مسلم ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے ہماری کوششوں کا عکاس ہے۔ یہ اس مکمل اعتماد کا بھی مظہر ہے جو او آئی سی کے رکن ملکوں میں پاکستان کو حاصل ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان او آئی سی رکن ملکوں کے مابین تجارت، تعلیم، اسلامی آرٹ و ثقافتی کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔








