اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیاہی اور جوتے پھینکنے کے واقعات ہمیں انتخابی مہم سے روکنے کی کوشش ہے تاکہ ہم خوفزدہ ہو کر اپنی انتخابی مہم کو اس طرح نہ چلا سکیں جس طرح یہ مہم چلنی چاہیئے لیکن یہ بات ضرور ہے کہ مختلف اقسام کے اسکرپٹس آزمانے کی بجائے ہمیں عوامی رائے کو فوقیت دینی …
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیاہی اور جوتے پھینکنے کے واقعات ہمیں انتخابی مہم سے روکنے کی کوشش ہے تاکہ ہم خوفزدہ ہو کر اپنی انتخابی مہم کو اس طرح نہ چلا سکیں جس طرح یہ مہم چلنی چاہیئے لیکن یہ بات ضرور ہے کہ مختلف اقسام کے اسکرپٹس آزمانے کی بجائے ہمیں عوامی رائے کو فوقیت دینی چاہئے اور عوام ہی کو فیصلہ کرنے کا حق دینا چاہیئے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں جب بھی کسی کے راستے روکے گئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے راستے بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کل تک“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی زندگی عوام کی حمایت ہی سے ہے اور ہمارے نزدیک اصل فیصلہ عوام ہی کا ہو گا، پاکستانی عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت ہی کی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی اس عوامی حمایت کا بھرپور حق ادا کیا ہے اور جب بھی اقتدار سنبھالا ملکی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کئی فلاحی منصوبے شروع کیے جن سے آج بھی عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں اور ان کی اس مقبولیت میں روز بروز اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے، محمد نواز شریف کی دن بدن بڑھتی مقبولیت ہی نے آصف زرداری اور عمران خان کو ملنے پر مجبور کیا ہے۔








