راولپنڈی ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان سے کرغزستان کی آرمڈ فورسز کے چیف آف دی جنرل سٹاف میجر جنرل رائی مبیدی دوئی شن بائی یف نے وزارت دفاع میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر دفاع نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کے ساتھ اپنی …
پاکستان کرغزستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی کرغزستان کی آرمڈ فورسز کے چیف آف دی جنرل سٹاف میجر جنرل رائی مبیدی دوئی شن بائیف سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان سے کرغزستان کی آرمڈ فورسز کے چیف آف دی جنرل سٹاف میجر جنرل رائی مبیدی دوئی شن بائی یف نے وزارت دفاع میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر دفاع نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کے ساتھ اپنی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ دونوں اطراف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک میں دفاع اور دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات میں اضافہ کے خاطر خواہ امکانات پائے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع نے باہمی تربیت کے بارے میں مفاہمت کی دوطرفہ یادداشت کی حالیہ توثیق پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانا چاہتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے دوطرفہ تعاون کا بھی خواہاں ہے۔








