اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے چوکس ہیں، دہشت گردی کے اکا دکا واقعات سے امن متاثر نہیں ہوگا۔ جمعرات کو یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات ٹھیک ہیں، دہشت گردی کے اکا دکا بزدلانہ واقعات سے متاثر نہیں ہوں گے، …
سکیورٹی ادارے چوکس ہیں، دہشت گردی کے اکا دکا واقعات سے امن متاثر نہیں ہوگا، وفاقی وزیر داخلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے چوکس ہیں، دہشت گردی کے اکا دکا واقعات سے امن متاثر نہیں ہوگا۔ جمعرات کو یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات ٹھیک ہیں، دہشت گردی کے اکا دکا بزدلانہ واقعات سے متاثر نہیں ہوں گے، سکیورٹی ادارے چوکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس معلومات موجود ہوتی ہیں لیکن رائے ونڈ حملے کے حوالے سے معلومات قطعی نہیں تھیں، پولیس کے چوکس ہونے اور حفاظتی انتظامات کی بدولت حملے کو ناکام بنا دیا گیا، پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بڑے نقصان سے بچایا، انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔








