اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی کے لیے آئزن ہاور فیلو شپ پروگرام کی خدمات نہایت اہم ہیں، اس ادارے سے تربیت پانے والے ماہرین انسانیت کے لیے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات آئزن ہاور فیلو شپ کے صدر جارج ڈی لاما سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے جمعرات کو …
صدر مملکت ممنون حسین کی آئزن ہاور فیلو شپ کے صدر جارج ڈی لاما سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی کے لیے آئزن ہاور فیلو شپ پروگرام کی خدمات نہایت اہم ہیں، اس ادارے سے تربیت پانے والے ماہرین انسانیت کے لیے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات آئزن ہاور فیلو شپ کے صدر جارج ڈی لاما سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انڈس ہسپتال کراچی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبدالباری خان اور پاکستان میں آئزن ہاور پروگرام کے فیلوز بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئزن ہاور فیلو شپ پروگرام زندگی کے مختلف شعبوں کے ماہرین کی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، انہیں خوشی ہے کہ ابتدا سے ہی پاکستانی سکالرز اس پروگرام سے وابستہ رہے ہیں جو وطن عزیز اور انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آئزن ہاور جیسے بین الاقوامی علمی ادارے علم کے فروغ اور انسانی وسائل کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر تے ہیں۔








