قطر کی حماد پورٹ پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی شپ بوسل میں استقبالیہ تقریب

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)قطر کی حماد پورٹ پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی شپ بوسل میں کل شام ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جو کہ دوحہ انٹرنیشنل میری ٹائم دفاعی نمائش اور کانفرنس ڈمڈیکس 2018 کا ایک حصہ تھی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اپنے وفد کے ہمراہ موجود تھے۔قطر ایمیری نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہ بن حسن الصلاتی …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)قطر کی حماد پورٹ پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی شپ بوسل میں کل شام ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جو کہ دوحہ انٹرنیشنل میری ٹائم دفاعی نمائش اور کانفرنس ڈمڈیکس 2018 کا ایک حصہ تھی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اپنے وفد کے ہمراہ موجود تھے۔قطر ایمیری نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہ بن حسن الصلاتی ،ایکواڈور کے دفاعی وزیر پیٹر یکوز یمبارنو، قطر میں پاکستان کے سفیر شہزاد احمد اور قطر کی مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام اس موقع پر وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔پاکستانی سفارتخانے کے ایک پریس بیان کے مطابق قطر میں موجود بہت سی ممتاز پاکستانی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے استقبالیہ نے شرکت کی استقبالیہ کے آغاز میں پاکستان اور قطر کے قومی ترانے بجائے گئے۔

مزید خبریں