صدر مملکت ممنون حسین سے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاک فضائیہ نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس سلسلے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاک فضائیہ نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس سلسلے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں