اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے صارف حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے، صارفین کو ان کے حقوق فراہم کرنے کیلئے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے، صارفین کی شکایات کا ازالہ اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار …
وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کا کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام قومی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے صارف حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے، صارفین کو ان کے حقوق فراہم کرنے کیلئے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے، صارفین کی شکایات کا ازالہ اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صارفین کے حقوق کی فراہمی کیلئے کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان سے ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے حقوق انسانی حقوق کا اہم جزو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین میں اپنے حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنی چاہئے جبکہ صارفین کو ان کے حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے آئین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ رانا محمد افضل نے کہا کہ ملک کو انتہا پسندی، دہشت گردی، معاشی کساد بازاری اور بجلی بحران کا سامنا تھا لیکن موجودہ حکومت نے ان تمام چیلنجز پر قابو پایا ہے۔








