اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ جب فیصلے باہر کے لوگ کریں تو پھر سیاسی لیڈر شپ کے درمیان تلخیاں بڑھتی ہیں‘ سیاستدانوں میں عدم برداشت روزانہ کی بنیاد پر کم ہو رہی ہے‘ جو غلط ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی …
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل جاوید علی شاہ کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ جب فیصلے باہر کے لوگ کریں تو پھر سیاسی لیڈر شپ کے درمیان تلخیاں بڑھتی ہیں‘ سیاستدانوں میں عدم برداشت روزانہ کی بنیاد پر کم ہو رہی ہے‘ جو غلط ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاستدانوں میں روزانہ کی بنیاد پر عدم برداشت کم ہو رہی ہے جو غلط ہے۔ ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی لیڈر شپ ایک دوسرے پر ایک حد میں رہتے ہوئے تنقید کریں لیکن عوام کو ڈلیور بھی کریں۔ جب فیصلے باہر کے لوگ کریں گے تو سیاسی لیڈر شپ کے درمیان تلخیاں بڑھتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے سپیکر قومی اسمبلی کے علامتی واک آﺅٹ کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک علامتی واک آﺅٹ تھا جس کی وجہ سے وزراءکی کارکردگی بہتر ہوئی ہے اور اب وزراءباقاعدگی سے ایوان میں حاضر ہو کر سوالات کے جواب دے رہے ہیں۔








