اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اﷲ خان نے کہا ہے کہ کنزیومر کورٹس میں صارفین کو فوری اور سستا انصاف فراہم کیا جا رہا ہے، حکومت صارفین کے حقوق سے متعلق قانون سازی کیلئے کمیشن برائے حقوق صارفین پاکستان کی سفارشات پر غور کرنے کیلئے تیار ہے، ہمیں اپنے حقوق حاصل کرتے ہوئے اپنے فرائض کو نہیں …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اﷲ خان کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اﷲ خان نے کہا ہے کہ کنزیومر کورٹس میں صارفین کو فوری اور سستا انصاف فراہم کیا جا رہا ہے، حکومت صارفین کے حقوق سے متعلق قانون سازی کیلئے کمیشن برائے حقوق صارفین پاکستان کی سفارشات پر غور کرنے کیلئے تیار ہے، ہمیں اپنے حقوق حاصل کرتے ہوئے اپنے فرائض کو نہیں بھولنا چاہئے۔ وہ جمعرات کو کمیشن برائے حقوقِ صارفین پاکستان کے تحت منعقدہ قومی صارف کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا ہے، کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اس حوالہ سے اہم سنگ میل عبور کئے ہیں۔








